یورک ایسڈ‘ بڑھنے کے باعث پیروں کی سوجن

Share:

        یورک ایسڈ‘ بڑھنے کے باعث پیروں کی سوجن


 یورک ایسڈ بہت ہی خطرناک چیز ہے اور اس کی وجہ سے کئی لوگوں کا چلنا پھرنا بھی دوبھر ہوجاتا ہے۔کچھ لوگوں میں تو یہ اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ سوزش اور بے انتہا درد کی وجہ سے وہ اپنی زندگی بھی نارمل طریقے سے نہیں گزار سکتے۔آئیے آپ کو یورک ایسڈ کی وجوہات اور اس کے علاج کے طریقے بتاتے ہیں۔
یورک ایسڈ بڑھنے کی کئی وجوہات ہیں جن میں بلڈ پریشر،موٹاپا،خون کی کمی اور چنبل شامل ہے۔جب یورک ایسڈ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے تو یہ جوڑوں میں گھٹیا بناتا ہے جس کی وجہ سے درد میں شدت آنے کے ساتھ جوڑوں،ایڑھیوں اور گٹنوں میں سوزش آنے لگتی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم ایسے کھانے جیسے سرخ گوشت کی مقدار بڑھا دیتے ہیں تو یورک ایسڈ بڑھنے لگتا ہے۔ایسی صورتحال میں آپ کو چاہیے کہ اپنے کھانے میں احتیاط کریں اور زیادہ سے زیادہ پانی پئیں کہ پیشاب کے راستے یورک ایسڈ نکلنے لگے گا اور جتنا زیادہ پیشاب آئے گا اتنا ہی یہ مسئلہ جلد حل ہوگا۔
یورک ایسڈ کو کم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
چار گاجریں،ایک آم،ایک اناناس کا ٹکڑا،30گرام سٹرابریزاور ایک لیموں کا رس مکس کریں۔ہر صبح خالی پیٹ یہ مشروب پئیں اور اگر زیادہ مسئلہ درپیش ہوتو رات کو سونے سے پہلے بھی لیاجاسکتا ہے۔

ایک لیٹر پانی میں آدھ پیاز کو تین منٹ تک ابالیںاور پانچ منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے بعد پئیں۔یہ مشروب دن میں تین بار استعمال کریں،اگر ذائقہ اچھا نہ لگے تو اس 
میں شہد بھی ملایا جاسکتا ہے۔
ایک مکئی کی چھلی ایک گلاس پانی میں ڈال کر 10منٹ تک ابالیں ،ٹھنڈا ہونے پر

 پانی کو چھان کر پی لیں۔یہ مشروب دن میں تین بار استعمال کریں۔
ٹماٹر کو پیسیں اور اس کا جوس پی لیں۔اپنے کھانے میں ٹماٹروں کی مقدار کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

روزمیری(دونی)کے تین تیل کے چمچوں کو ایک چمچ سویابین تیل میں مکس 
کرکے متاثرہ جگہ پر مالش کرنے سے بھی درد میں کمی آئے گی۔

No comments