فارمی چکن وائٹ میٹ
پرانے زمانے میں مرغی کھانا امیروں کی شان سمجھی جاتی تھی لیکن’ ولایتی ‘مرغی نے پروٹین سے بھرپور مرغی کا گوشت سستا ترین کر دیا
فارمی مرغیوں کی جلد بڑھوتری کیلئے غیر معیاری خوراک دی جاتی ہے جس سے وہ 40روزمیں کھانے کیلئے تیار ہو جاتی ہیں
فارمی چکن معاشرے میں ’’ ہائی پروٹین یا وائٹ میٹ ‘‘ کے نام سے رواج پایا ، ڈاکٹرز بھی سرخ گوشت بند کرکے یہی تجویز کرتے ہیں
پہلے دودھ،انڈے اور گوشت گھر میں ہی موجود ہوتے تھے مگر اب ہر ضرورت کیلئے بازار کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ ہم جو کھا یا پی رہے ہیں وہ خالص ہے یاملاوٹ شدہ۔ انہی وجوہات کی بدولت فارمی چکن آج ہماری زندگیوں کا لازمی جزو بن چکاہے ،اس کے بغیر ہمارا گزارا ہی نہیں ہوتا۔
یہ فارمی چکن ہمارے معاشرے میں ’’ ہائی پروٹین ، کولیسٹرول فری گوشت یا وائٹ میٹ ‘‘ کے نام سے رواج پایا ہے۔ حتٰی کہ ڈاکٹرز حضرات بھی سرخ گوشت بند کرکے فارمی چکن کھانے کو ہی تجویز کرتے ہیں۔ ویسے تو آج کل کی فارمی غذائیں ہی ہماری بہت سی بیماریوں کا سبب ہیں لیکن کچھ بیماریاں ایسی بھی ہیں جو صرف اس فارمی چکن کی بدولت ہماری زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے۔
فارمی چکن کا بے جا استعمال ہمارے جسم میں فیٹ کو بڑھاتا ہے یعنی ہمارے جسم میں چربی کو بڑھا کر ہمیں موٹا بنا دیتا ہے جس سے شوگر ،بلڈ پریشر ،جگر پر فیٹ ،گردوں پر فیٹ آ کر مختلف امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔
فارمی چکن کا استعمال جوڑوں کا درد پیدا کرتا ہے اور ہماری ہڈیوں کو بھر بھرا کر دیتا ہے۔
سٹیرائیڈزفارمی مرغیوں کا گوشت کھانے سے جسم کا مدافعتی نظام شدید کمزور پڑ جاتا ہے جس سے انسان بہت جلد بیمار ہونے لگتا ہے۔
اگر چکن کا گوشت گلابی کی بجائے گرے ہوجائے یا اس کے چربی والے حصوں پر پیلا رنگ نمایاں ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ گوشت کھانے کے قابل نہیں رہااور اس لئے اسے نہ لینا ہی بہتر ہوگا۔ خام چکن ہلکے گلابی رنگ کا ہو تو بہترین ہوتا ہے جبکہ چربی سفید رنگ کی ہونی چاہئے
اگر آپ کے فریج میں چکن کا گوشت ایک سے چار ماہ سے منجمد حالت میں رکھا ہے تو زیادہ امکان یہ ہے کہ اس کا معیار خراب ہوچکا ہے، اگر آپ کو اس کے خراب ہونے کا ذرا سا بھی اندیشہ ہے تو اسے استعمال نہ کریں کیونکہ وہ فوڈ پوائزننگ یا معدے کے دیگر امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

No comments