ڈپریشن ایک انتہائی سنجیدہ بیماری
اگر کوئی بولتے ہوئے بار بار اس لفظ کا استعمال کرے تو در حقیقت اس کا مطلب ہے وہ شدید پریشان ہے،
ڈپریشن ایک انتہائی سنجیدہ بیماری ہے جس کی تشخیص اکثر اوقات نہیں ہو پاتی کیونکہ اسے معمولی پریشانی سے گڈمڈ کر دیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نفسیات نے نئی تحقیق میں ہمارے طرز تکلم کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آپ خودیا آپ کو سننے والے بتا سکتے ہیں کہ آپ میں ڈپریشن کا لیول کیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ”جو شخص ڈپریشن کا شکار ہو وہ اپنی گفتگو میں کچھ مخصوص الفاظ کا استعمال بہت زیادہ کرنے لگتا ہے۔ ایسا شخص ذہنی دباﺅ کے وقت بہت کم بات کرتا ہے لیکن جب بولتا ہے تو متعلق فعل (Adverbs)اور اسم صفت (Adjectives)کا استعمال زیادہ کرنے لگتا ہے۔“
اپنی شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام ضرور کیا کریں، سائنسدانوں نے ایسا آسان ترین نسخہ بتادیا کہ پاکستانی مردوں کو کبھی یقین نہیں آئے گا
یونیورسٹی آف کیلیفورنیااور یونیورسٹی آف اریزونا کے ماہرین نے اس مشترکہ تحقیق میں سینکڑوں افراد کی آڈیوریکارڈرز کے ذریعے دو دن تک گفتگو ریکارڈ کی اور ان میں ڈپریشن کے لیول اور گفتگو میں استعمال کیے گئے الفاظ کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سٹیو کول کا کہنا تھاکہ ”ڈپریشن کی صورت میں آدمی ’واقعی‘ (Really)اور ’ناقابل یقین طور پر ‘ (Incredibly)جیسے الفاظ کازیادہ استعمال کرتا ہے۔اس کے علاوہ ایسے افراد صیغہ غائب جمع مثلاً’ان کا‘ (Their)اور ’وہ‘ (They)کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں۔ان الفاظ کا استعمال اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ لوگ ڈپریشن کے باعث دوسروں پر اور اپنے اردگردماحول پر کم توجہ دے پا رہے ہیں۔“

No comments